ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان کے خلاف سازش رچنے والوں کو بخشانہیں جائے گا دباؤ میں ہی پاکستان کہہ رہا ہے کہ دہشت گردوں کو پناہ نہیں دیں گے:راجناتھ سنگھ

ہندوستان کے خلاف سازش رچنے والوں کو بخشانہیں جائے گا دباؤ میں ہی پاکستان کہہ رہا ہے کہ دہشت گردوں کو پناہ نہیں دیں گے:راجناتھ سنگھ

Mon, 15 Nov 2021 10:57:43    S.O. News Service

لکھنؤ،15؍نومبر(ایس او نیوز؍یواین آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اتوار کو کہا کہ ہندوستان پوری دنیا کو یہ پیغام دے چکا ہے کہ کسی بھی ملک نے ہندوستان کے خلاف اگر سازش کی تو اسے بخشا نہیں جائے گا اور ہندوستان کے دباؤ کا ہی نتیجہ ہے کہ اب پاکستان بھی کہہ رہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کو پناہ نہیں دے گا۔وزیر دفاع نے یہاں 'اکھل بھارتیہ پورا سینک سیوا پریشد' کے رجت جینتی تقریب میں کہا کہ پاکستان ہندوستا ن سے 1971 ء اور پھر 1999 کے کارگل جنگ میں ہار کا سامنا کرچکا ہے۔ اسے دہشت گردوں کو پنا ہ دینا بند کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان امن کا خواہاں ملک ہے۔ ہم نے کبھی کسی ملک پر حملہ کیا ہے اور نہ ہی کسی ملک کی ایک انچ زمین پر قبضہ کیا ہے۔ لیکن سرجیکل اور ائیر اسٹرائیک کر کے ہم نے یہ ثابت کردیا ہے کہ جو بھی ہندوستان کے خلاف سازش کرے گا اسے بخشا نہیں جائے گا۔سنگھ نے کہا کہ اب پوری دنیا میں یہ عام خیال بن رہا ہے کہ صرف امریکہ اور اسرائیل ہی نہیں ہندوستان بھی دہشت گردوں سے لڑسکتا ہے۔ اس لئے ملک کی عالمی شہرت دنوں دن بڑھتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان دنیا کے سب سے مضبوط ممالک میں سے ایک ہے۔ لوگ کتابوں میں تاریخ پڑھتے ہیں لیکن ہمارے جوانوں نے 1971 کے جنگ میں حصہ لے کر تاریخ رقم کی ہے۔ہمیں اپنے جوانوں پر فخر ہے۔


Share: